نیاز محمد نام رکھنے کا حکم

نیاز محمد نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نیاز محمد نام رکھنا شریعت کے اعتبار سے ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور اس نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

”نیاز“کا معنی ”حاجت “،”تمنا“، ”اظہار محبت “، ”انکساری“، ”عاجزی“ اور ”تبرک“ کے آتے ہیں، اور لفظ محمد نام کے ساتھ تبر کا لگایا جاتا ہے ، لہٰذا ”نیاز محمد“ نام رکھنا درست ہے۔
لما في فيروز اللغات:
”نیاز“: (1) حاجت احتیاج، آرزو، تمنا  (2) میل، خواہش، اظہار محبت  (3) انکساری، عاجزی، مسکینی (4) پر شاد، تبرک تحفہ درویشاں (5) نذر ، بھینٹ، چڑھاوا  (6) منت، التجا  (7) ملاقات، واقفیت، روشناسی، جان پہچان۔ (رقم الورقه: 1276، 1458)
وكذا في غياث اللغات:
”نیاز“: حاجت از رشیدی و جہانگیری۔(فصل نون مع ياي تحتانى رقم الورقه : 536).فقط.واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:179/275