قواعد وضوابط جامعہ فاروقیہ كراچی

قواعد وضوابط جامعہ فاروقیہ كراچی

  • جامعہ میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم كو جملہ احكام كی پابندی كرنی ہو گی- نماز باجماعت كا اہتمام كرنا ہو گا اور خلاف سنت كاموں سےمكمل اجتناب كرنا ہو گا- اپنی وضع قطع علماء وصلحاء كے مطابق ركھنی ہو گی٬ سگریٹ پینا٬ انگریزی بال ركھنا٬ داڑھی كٹوانا قطعاً ممنوع او رقابل اخراج جرم ہو گا-
  • حضرت مہتمم واساتذہ جامعہ كو ہر طالب علم كی تعلیم وتربیت كی نگرانی او راحكامات وہدایات كی خلاف ورزی پر مواخذہ كا پورا حق ہو گا- ان كے ہر حكم كی تعمیل طالب علم پر لازم ہو گی-
  • اپنے ساتھیوں یا ملازمین جامعہ كے ساتھ لڑنا٬ جھگڑنا٬ بداخلاقی سے پیش آنا٬ بیہودہ مذاق كرنا سنگین جرم ہے- ہر طالب علم پر اساتذۂ جامعہ كا احترام لازم ہے اگرچہ وہ براہ راست اس كے استاذ نہ ہوں-
  • غیر تعلیمی او رلایعنی مشاغل میں اپنا قیمتی وقت ضائع كرنے كی اجازت نہیں ہے- جو طلبہ غیر ضروری سیروتفریح اور غیر ضروری مہمان نوازی میں اپنا وقت ضائع كریں گے نیز تنبیہ كے باوجود باز نہ آئیں گے ان سے معذرت كر لی جائے گی-
  • جامعہ كی طرف سے جو اعلانات موقع بموقع جاری ہوں گے٬ ان كی پوری تعمیل كرنی ہو گی٬ اپنی شكایات اساتذہ كے سامنے پیش كرنی ہوں گی- اگركوئی ساتھی زیادتی كرے تو خود جواب نہ دیا جائے بلكہ اسے اساتذہ كے سامنے پیش كیا جائے-
  • سبق سے غیر حاضری ناقابل معافی جرم ہے- شدید ضرورت كی صورت میں خود چھٹی كی درخواست دفتر كو دینا ضروری ہے٬ كسی كے ہاتھ درخواست بھیجنا كافی نہ ہو گا- بیماری كی صورت میں بھی درخواست اس وقت منظور كی جائے گی جب كہ سبق میں شركت ناممكن ہو-
  • دارالاقامہ میں مقیم طلبہ كے لیے دارالاقامہ سے باہر جانے كے لیے ناظم دارالاقامہ سے اجازت حاصل كرنا ضروری ہے- دارالاقامہ كی حاضری كے وقت اگر كوئی طالب علم غیر حاضر پایا گیا تو سزا كا مستحق ہو گا-
  • تكرار ومطالعہ میں كوتاہی كرنے والے كو تنبیہ كی جائے گی٬ اگر باز نہ آیا تو سزا دی جائے گی-
  • بغیر اجازتِ جامعہ امامت ، مؤذنی اور ٹیوشن كی اجازت نہیں ہو گی٬ اجازت ملنے پر سكونتِ جامعہ اور امداد كا استحقاق باقی نہ رہے گا٬ اسباق میں حاضری ضروری ہو گی٬ غیر حاضری كرنے یا امتحان میں شركت نہ كرنے والا جامعہ كا طالب علم شمار نہیں ہو گا-
  • جامعہ طلبہ كی بیشتر ضروریات كی كفالت كرتا ہے اس لیے طلبہ یكسوئی كے ساتھ اپنا پورا وقت تحصیل علم میں صرف كرنے كے پابند ہوں گے-
  • بغیر اجازت جامعہ سے باہر رہائش قابل اخراج جرم ہے-
  • تعلیمی اوقات میں موبائل فون كا استعمال جامعہ میں ممنوع ہے خلاف ورزی كی صورت میں فون ضبط كر لیا جائے گا٬ بار بار كی خلاف ورزی پر اخراج كر دیا جائے گا-
  • عصری تعلیم كے امتحان كے لیے كراچی سے باہر جانے كی اجازت نہیں ہو گی-
  • جامعہ كو بغیر كوئی وجہ بتائے طالب علم كے اخراج كا حق حاصل ہے-

میں نے جامعہ كی جملہ ہدایات كا بغور مطالعہ كر لیا ہے ان كی پوری پوری پابندی كا عہد كرتا ہوں-