تعلیم کا دورانیہ

تعلیم کا دورانیہ

جامعہ میں کل سات مراحل تعلیم ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • شعبہ ناظرہ، یہاں پر بچے بچیاں قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم تجوید کے ساتھ حاصل کرتے ہیں ، ان بچوں کو نماز ودیگر مسائل بھی یہاں پر سکھائے جاتے ہیں۔
  • فاروقیہ ماڈل اسکول، اس میں عام سیکولر نظام تعلیم کی تعلیم دی جاتی ہے، یہ سہولت بچوں اور بچیوں دونوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
  • شعبہ تحفیظ القرآن الکریم، اس میں بچے قرآن کریم حفظ کرتے ہیں، اس کی مدت تعلیم عام طور پرڈھائی سے تین سال تک ہے۔
  • مرحلہ دراسات دینیہ، یہ ایک مختصرسا دینیات کا کورس ہے، اس کی مدت تعلیم تین سال ہے ، یہ سہولت طلباء وطالبات کے لیے ہے۔
  • مرحلہ ابتدائیہ، اس کی مدت تعلیم پانچ سال ہے۔
  • مرحلہ متوسطہ، اس کی مدت تعلیم تین سال ہے
  • مرحلہ ثانویہ، اس کی مدت تعلیم چار سال ہے۔
  • مرحلہ عالیہ، اس کی مدت تعلیم چار سال ہے۔
  • قسم التخصص فی الفقہ الاسلامی، اس کی مدت تعلیم دوسال ہے۔
  • قسم التخصص فی الحدیث الشریف، اس کی مدت تعلیم دوسال ہے۔
  • قسم التخصص فی الأدب العربی ،اس کی مدت تعلیم دوسال ہے۔
  • معہد اللغۃ العربیہ، یہ ایک نیا انداز تعلیم ہے اس کی مدت تعلیم آٹھ سال (درجہ اولی تا دورہ حدیث) ہے۔
  • فاروقیہ کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ، اس میں طلباء کو کمپیوٹر کی ضروری تعلیم دی جاتی ہے اور مختلف کورس کرائے جاتے ہیں۔