حکومت کی طرف سے ملنے والے شہداء فنڈ کے تقسیم کا طریقہ کار

حکومت کی طرف سے ملنے والے شہداء فنڈ کے تقسیم کا طریقہ کار

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں شہداء کے فنڈز کی تقسیم کا طریقہ جاننا چاہتا ہوں۔ حکومت پاکستان شہادت کے بعد فنڈز جاری کرتی ہے۔ کیا یہ فنڈ وراثت کے ذریعے تقسیم کیا جائے یا شہید کے خاندان میں برابر تقسیم کیا جائے؟

جواب

حکومت کی طرف سے شہدا کے اہل خانہ کو ملنے والی امداد، انعامات، پنشن اور تمغہ وغیرہ شہید کی ملکیت نہیں، بلکہ حکومت کی طرف سے عطیہ واحسان ہے، اس لیے اس میں میراث جاری نہیں ہوگی، حکومت جس کو دے گی، وہی اس کا مالک ہوگا۔
لما في البحر الرائق:
’’من مات من أهل الديوان قبل خروج العطاء لا يورث نصيبه، سواء مات في نصف السنة أو آخرها‘‘. (كتاب السير، باب الغنائم وقسمتھا: 5/ 144، رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:179/296