بندوق یا غلیل سے شکارکے بعد ذبح سے پہلے مرے ہوئے جانور کا حکم

بندوق یا غلیل سے شکارکے بعد ذبح سے پہلے مرے ہوئے جانور کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندوق سے یا غلیل سے شکار کریں اور ذبح کرنے سے پہلے جانور مرجائے، تو اس کا کھانا حلال ہے حرام؟

جواب

بندوق کی گولی سے کوئی جانور زخمی ہوکر ذبح سے پہلے مرجائے، تو وہ ایسا ہے جیسے پتھر یا لاٹھی مارنے سے مرجائے، جس کو قرآن کریم میں موقوذۃٍ کہا گیا ہے اور حرام قرار دیا ہے، ہاں مرنے سے پہلے اس کو ذبح کرلیا جائے تو حلال ہوجائے گا۔ (تفسیر معارف القرآن:417/1) نیز غلیل کا بھی یہی حکم ہے۔فقط۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 06/150