کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایک بار وطی کرتا ہے تو پھر دوبارہ بغیر غسل کے وطی کرسکتا ہے یا نہیں اوربغیر غسل کیے اس کا زمین پر چلنا درست ہے یا نہیں؟
صورت مسئولہ میں بغیر غسل کیے دوبارہ اپنی بیوی سے جماع کرسکتا ہےاور دونوں کے لیے ایک غسل کافی ہے، اور بغیر غسل کیے زمین پر چلنا درست ہے، مگر حالت جنابت میں دیر تک نہیں رہنا چاہیے، اور جلد از جلد جب ممکن ہو غسل کرلے۔لما في مشكاة المصابيح:’’كان النبي صلى الله عليه وسلم يطوف على نسائه بغسل واحد. رواه مسلم‘‘.(كتاب الحيض، (رقم الحديث: 309)، 149/1، دار الكتب العلميةبيروت).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 06/174