وتر کی جماعت میں رکعت چھوٹ جائے تو دعائے قنوت پڑھنے کا طریقہ

وتر کی جماعت میں رکعت چھوٹ جائے تو دعائے قنوت پڑھنے کا طریقہ

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وتر کی جماعت میں اگر رکعت چھوٹ جائے، تو دعائے قنوت پڑھنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

جواب

مسبوق جب امام کے ساتھ تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھ لے، تو  بقیہ رکعت میں دوبارہ دعائے قنوت نہ پڑھے۔

لما فی حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:
’’لو قنت المسبوق معه في الثالثة أجمعوا أنه لايقنت مرة أخرى فيما يقضيه لأنه غير مشروع‘‘. (كتاب الصلاة، باب الوتر وأحكامه، 385،386، رشيدية). فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:190/248