گرافکس ڈیزائننگ کے پیشے کا حکم

گرافکس ڈیزائننگ کے پیشے کا حکم

سوال

میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور تصویریں ایڈٹ کرتا یا اشتہار بناتا ہوں، سوال یہ ہے کہ چوں کہ میں اس کے عوض پیسے وصول کرتا ہوں، بعض اوقات اس میں لڑکیوں کی بھی تصویریں ہوتی ہیں، میں اپنی مرضی سے اس میں لڑکیوں کی تصویریں نہیں ڈالتا، میں صرف ڈیزائننگ کے پیسے لیتا ہوں، تو کیا یہ کمائی حلال ہے؟

جواب

واضح رہے کہ وہ اشتہارات جو جائز وحلال چیزوں کے ہوں اور ان میں ذی رُوح کی تصاویر کا استعمال نہ ہوتا ہو، ان کا بنانا جائز اور آمدنی حلال ہے، اور اگر اشتہارات میں ناجائز وحرام چیزوں کی تشہیر کی جارہی ہو، یا ان میں ذی روح کی تصاویر کا استعمال ہوتا ہو، تو ایسے اشتہارات بنانا ناجائز ہو گا اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہوگی۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی