گارنٹی پر خریدوفروخت کا حکم

Darul Ifta mix

گارنٹی پر خریدوفروخت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جو چیزیں گارنٹی پر فروخت کی جاتی ہے اور گارنٹی کی مدت کے دوران اگر وہ چیز خراب ہو جائے تو اس کے بدلے میں مشتری کو دوسری چیز دے دی جاتی ہے شرعاً یہ کیسا ہے؟

جواب 

گارنٹی پر خریدنے اور بیچنے کی حقیقت یہ ہے کہ بائع اپنے اوپر اس بات کو لازم کر لیتا ہے کہ اتنی مدت کے دوران اگر اس چیز میں کوئی خرابی پائی گئی تو میں واپس لے لوں گا یا درست کروا دوں گا ، یہ بیع جائزہے ، کیوں کہ اگر بائع ایسے عیب کی وجہ سے بھی واپس لینے پر راضی ہو جو مشتری کے پاس جاکر پیدا ہوا، یااس کی اصلاح پر راضی ہو، تو یہ اس کی طرف سے اپنے اوپر رد اصلاح کا التزام ہے اور ایسا التزام درست ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی