پاگل (مجنوں ) کی نماز جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے؟

Darul Ifta mix

پاگل (مجنوں ) کی نماز جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ پاگل کی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے؟ وضاحت مطلوب ہے۔

جواب

مجنون اور پاگل شخص کی نماز جنازہ میں وہی دعا پڑھی جائے گی جو نابالغ بچے کی نماز جنازہ میں پڑھی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی