نکاح کے لیے شریعت میں عمر کی قید

Darul Ifta mix

نکاح کے لیے شریعت میں عمر کی قید

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بچی کی شرعی عمر کتنی ہونی چاہیے کہ اس کا اسلام میں نکاح جائز ہوجائے ؟  مہربانی فرماکر میری راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

 

جواب

واضح رہے کہ اسلام میں نکاح کی عمر کی کوئی قید نہیں ہے،یہاں تک کہ اگر بلوغت سےپہلےکسی  بچے اور بچی  کا نکاح  کردیا جائےتو وہ بھی منعقد ہوجائے گا، البتہ رخصتی اس وقت کرنا بہتر ہے کہ جب وہ دونوں حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر ہوجائیں،اوراس کے لیےکسی عمر کی تحدید و تعیین کرنا مشکل ہے۔ ۔فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 169/204