دوران نماز موبائل نکال کر لائٹ جلانے کا حکم

Darul Ifta mix

دوران نماز موبائل نکال کر لائٹ جلانے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عشاء کی تیسری رکعت کے دوسرے سجدہ میں اچانک لائٹ بند ہو گئی، او رجیسے ہی امام صاحب نے چوتھی رکعت کے لیے تکبیرکہی تو سارے نمازی قیام میں گئے، لیکن ایک شخص نے بیٹھ کر اپنی جیب سے موبائل نکال کر لائٹ جلائی اور لائٹ جلا کر موبائل کو نیچے زمین پر رکھ کر پھر قیام میں شریک ہوا، اب سوال یہ ہے کہ کیا اس شخص کا ایسا کرنا عمل کثیر میں داخل ہے یا نہیں؟ اور کیا ان کے اس عمل سے نماز فاسد ہو گئی یا نہیں؟

جواب

مذکورہ شخص کا نماز کے دوران جیب سے موبائل نکال کر اس کی لائٹ جلانا، لائٹ جلا کر موبائل نیچے رکھنا ،پھر قیام میں شریک ہونا عمل کثیر میں داخل ہے، اس کے اس عمل کی وجہ سے اس کی نماز فاسد ہو گئی ہے، لہٰذا اس پر لازم ہے کہ اپنی نماز کا اعاد ہ کر لے۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی