نماز وتر بغیر قعدہ اولیٰ کے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

Darul Ifta mix

نماز وتر بغیر قعدہ اولیٰ کے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کہ بارے میں کہ نمازِ وتر تین رکعات مسلسل پڑھنا جائز ہے؟ یعنی دوسری رکعت کے قاعدہ میں نہ بیٹھے، بلکہ ایک آخری رکعت کے تشہد کے ساتھ پڑھے، وضاحت مطلوب ہے۔

جواب

نماز وتر تین رکعات مسلسل اس طرح پڑھنا کہ قعدہ اولیٰ ترک کر دیا جائے، یہ جائز نہیں ہے، بلکہ قعدہ اولیٰ واجب ہے اور اس کو عمداً چھوڑنے کی وجہ سے نماز کا اعادہ واجب ہو گا اور بھول کر ایسا کیا تو سجدہ سہو واجب ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی