قربانی کس پر واجب ہے؟

Darul Ifta mix

قربانی کس پر واجب ہے؟

سوال

قربانی کس پر واجب ہوتی ہے۔ اگر والد زندہ ہو تو کیا بیٹے پر قربانی واجب ہے؟

جواب

مسلمان مرد و عورت، عاقل، بالغ، مقیم جس کے پاس قربانی کے دنوں میں حوائج ضروریہ، رہائش کا مکان، کھانے پینے کا سامان، استعمال کے کپڑے، سواری، دیگر ضروریات کے علاوہ ساڑھے سات تولے (87.479 گرام) سونا یا ساڑھے باون تولے (612.35 گرام) چاندی یا اس کے برابر نقدرقم یا ان کے علاوہ کوئی دوسرا سامان ہو تو اس پر قربانی واجب ہوتی ہے۔

لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر باپ اور بیٹا دونوں کی ملکیتیں الگ الگ ہوں اور دونوں صاحب نصاب ہوں تو ان میں سے ہر ایک پر قربانی واجب ہے۔ اور اگر باپ، بیٹا اکٹھے رہتے ہوں اور بیٹے کا کوئی مستقل کاروبار بھی نہیں اور نہ اس کے پاس بقدر نصاب رقم ہوتوبیٹے پر قربانی واجب نہیں۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی