قربانی کا گوشت فروخت کرنا

Darul Ifta mix

قربانی کا گوشت فروخت کرنا

سوال

میں نے بکرے کی قربانی کی اور اس بکرے میں کچھ چربی نکلی۔ میرا بچہ اس چربی کو 15روپے میں فروخت کرآیا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس چربی کی رقم کو اپنے پاس رکھنا جائز ہے یا ناجائز۔یا اس رقم کو صدقہ کردوں۔ اس رقم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

میں نے اپنے گھر میں قربانی کی اور قربانی کا گوشت میرے پاس موجود ہے۔میرا ہوٹل ہے جس میں روٹی سالن فروخت کرتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اس قربانی کے گوشت کو اپنے ہوٹل میں استعمال کرسکتا ہوں۔ اور قربانی کے گوشت کو فروخت کرنا جائزہے یا ناجائزہے۔

جواب

قربانی کا گوشت اور چربی ہوٹل میں سالن بنا کر یا ویسے فروخت کرنا درست نہیں۔ اگر کسی نے فروخت کیا تو اس پر قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے، اپنے پاس رکھنا درست نہیں۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی