عورت کا شرعی لباس

Darul Ifta mix

عورت کا شرعی لباس

سوال

 عورتوں کے شرعی لباس کے متعلق وضاحت سے جواب عنایت فرمائیں۔ امہات المومنین اور دیگر صحابیات کا لباس کیا تھا؟

جواب

 عورتوں کے لباس میں درج ذیل امور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
1… لباس ایسا ہو جو سر سے لے کر پاؤں تک تمام جسم کو ڈھک دے۔
2… لباس اتنا باریک اور ہلکا نہ ہو کہ جسم اندر سے نظر آئے۔
3…لباس اتنا تنگ اور چست نہ ہو جس سے جسم کی ہیئت معلوم ہو۔
4… عورت کا زرق برق لباس پہن کر اور خوش بو لگا کر باہر نکلنا ناجائز اور حرام ہے۔
5… عورتوں کو مردوں جیسا لباس اور مردوں کو عورتوں جیسا لباس پہننا اور وضع قطع اختیار کرنا حرام ہے۔
6…اسراف، شہرت، تکبر اور غرور والا لباس نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی