عمر لمبی ہونے کے متعلق غلط قول جو مشہور ہے

Darul Ifta mix

عمر لمبی ہونے کے متعلق غلط قول جو مشہور ہے

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کافی لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ”  ہم آپ کا  تذکرہ  کر رہے تھےآپ آگئے، آپ کی لمبی عمر ہے” ۔

شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ اس کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں؟ یہ بات کس حد تک درست ہے؟

جواب

یہ اغلاط العوام میں سےہے، شرعا  اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے  اور حکیم  الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اغلاط العوام میں لکھتے ہیں“مسئلہ : جب کسی آدمی کا غائبانہ تذکرہ  ہورہا ہو اور تذکرہ کے دوران یا کچھ دیر  بعد وہ آدمی آجائے  توکہا جاتا ہےکہ یہ شخص بڑی لمبی عمر والا ہے ، سو شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں۔(اغلاط العوام:46)۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 169/105