صدقہٴ فطر کا مستحق کون ہے؟

Darul Ifta mix

صدقہٴ فطر کا مستحق کون ہے؟

سوال

فطرانہ کن لوگوں کو دیا جائے، امام مسجد جس کے گھر کا گزارہ اچھا چل رہا ہو وہ بھی فطرانہ کا حق دار ہے یانہیں؟

جواب 

صدقہٴ فطرکی رقم کسی غریب اور مستحق کو دینا چاہیے، شریعت کی اصطلاح میں غریب اس کو کہتے ہیں جس کی ملکیت میں سونا، چاندی، مال تجارت، نقدی اور گھر میں موجود روز مرہ کے استعمال کی چیزوں سے زائد سامان اتنا نہ ہو جو 87.479گرام سونے یا 612.35گرام چاندی کے برابر ہو۔
تین جوڑے کپڑے سے زائد لباس، ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسی خرافات، ضروریات اصلیہ میں داخل نہیں، اس لیے ان کی قیمت بھی حساب میں لگائی جائے۔
مذکورہ بالا تفصیل کی روشنی میں امام صاحب کی مالی حالت کو دیکھا جائے پھر اس کے مطابق حکم لگایا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی