روزے کی حالت میں انہیلر (inhaler)کا استعمال

روزے کی حالت میں انہیلر(inhaler) کا استعمال

سوال

اِن ہیلر، جو ایک آلہ ہے جس کے دبانے سے ایک گیس نکلتی ہے، جو منہ میں داخل کی جاتی ہے جس سے سانس کی تکلیف دور ہوتی ہے، اور دوران روزہ مریض اس کو استعمال نہ کرے تو سخت تکلیف ہو جاتی ہے، بسا اوقات سانس بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ، اب بعد میں قضاء بھی نہیں رکھ سکتا تو ایسی صورت میں دورانِ روزہ ”ان ہیلر“ استعمال کرے تو کیا اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

جواب

روزے کی حالت میں ان ہیلر کے استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، کیوں کہ اس میں عام طور پر دوا کے ذرات ہوتے ہیں، اگر ابھی اس آلے کے استعمال کے بغیر روزہ نہیں رکھ سکتا تو ابھی روزہ نہ رکھے، بعد میں جب بھی صحیح ہو جائے قضاء اس کے ذمہ لازم ہے او راگر اس کو ایسا موقع نہیں ملا تو پھر فدیہ ادا کرے، لیکن اگر فدیہ ادا کرنے کے بعد صحیح ہو گیا تو وہ فدیہ نفلی صدقہ شمار ہو جائے گا اور اس پر قضاء لازم ہو گی
۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی