رشتہ داروں کو زکوة دینا

Darul Ifta mix

رشتہ داروں کو زکوٰة دینا

سوال

رشتہ داروں میں سے کس کو زکوٰة دینا درست ہے کس کو نہیں؟

جواب

  والدین کا اپنی اولاد کو اور اولاد کا اپنے والدین کو زکوٰة دینا درست نہیں، اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو زکوٰة نہیں دے سکتے، ان کے سوا باقی رشتہ دار مثلاً بھائی، بہن، چچا، ماموں، خالہ وغیرہ کو زکوٰة دینا جائز ہے بلکہ اس میں دگنا ثواب ہے، ایک ثواب زکوٰة دینے کا اوردوسرا صلہ رحمی کا۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی