ذبح کا مسنون طریقہ

Darul Ifta mix

ذبح کا مسنون طریقہ

سوال

قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اگر کوئی شخص خود ذبح کرنا نہیں جانتا تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

 اگر کوئی شخص ذبح کرنا جانتا ہے تو اس کے لیے اپنی قربانی کو خود ذبح کرنا افضل ہے اور اگر خود ذبح کرنا نہیں جانتا تو دوسرے سے بھی ذبح کراسکتا ہے، مگر ذبح کے وقت وہاں خود حاضر رہنا افضل ہے۔

ذبح کے وقت اگر درج ذیل دعا یاد ہو تو اسے پڑھے اور اگر دعا یاد نہیں تو کوئی حرج نہیں، دل سے ہی نیت کافی ہے، دعاء یہ ہے:

"اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمٰوٰاتِ و الْاَرْضَ حَنِیْفاً وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ، اِنَّ صَلاتِيْ وَنُسُکِيْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن،لَا شَرِیْکَ لَه، وَبِذٰلِکَ اُٴمِرْتُ وَاَٴنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اَٴللّٰھمَّ مِنْکَ وَلَکَ" پھر "بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَر"کہہ کر ذبح کرے اور ذبح کرنے کے بعد یہ دعا(اگر یاد ہو) پڑھے:

"اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِیْبِکَ مُحَمّدٍوَّخَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْھِمَاالصَّلاَةُ وَالسَّلَام"۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی