دیت کی مقدار

Darul Ifta mix

دیت کی مقدار

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے کہ شریعت مقدسہ میں قتل شبہ عمد اور قتل خطا میں جو خون کی دیت سو اونٹ یا اس کی قیمت یا دس ہزار چاندی یا اس کی قیمت یاایک ہزار دینار سونا یا اس کی قیمت مقتول کی وارثین کو دینا ہو گا۔

اب پوچھنا یہ ہے کہ آج کل موجودہ زمانے میں جو کہ دس ہزار درہم چاندی ہے اس کی قیمت کتنی بنتی ہے اور ایک ہزار دینار سونے کی قیمت کتنی بنتی ہے؟

جواب

مروجہ اوزان کے اعتبار سے ایک ہزار دینار کا وزن 4.374 کلو گرام، یعنی:375 تولہ سونا، اور دس ہزار دراہم کا وزن30.618 کلو گرام، یعنی:2625 تولہ چاندی بنتا ہے، آئے روز قیمت کی کمی بیشی کی وجہ سے قیمت کی حتمی تعیین نہیں ہو سکتی، جس دن ضرورت ہو اسی دن صرافہ مارکیٹ سے فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت معلوم کرکے حساب لگالیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی