جنازہ حاضر ہونے کے بعد حاضرین پر نمازِ جنازہ کا حکم؟

Darul Ifta mix

جنازہ حاضر ہونے کے بعد حاضرین پر نمازِ جنازہ فرض ِ عین ہو جاتا ہے یا نہیں؟

سوال

یا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں معلوم ہے کہ نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے، اگر میت نمازِ جنازہ کے لیے حاضر کیا جائے، تو اس وقت سارے موجودین پر نمازِ جنازہ فرض عین ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر فرضِ عین ہو، تو اگر اس وقت کوئی شخص نفلی نماز یا سنت یا واجب نماز پڑھ رہا ہے، تو کیا یہ شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔

جواب

    واضح رہے کہ نمازِ جنازہ فرضِ کفایہ ہے، اور اگر میت کو حاضر کیا جائے، تو تب بھی تمام حاضرین پر فرضِ کفایہ ہی رہتا ہے، فرضِ عین نہیں ہوتا، البتہ اگر ایک ہی آدمی ہو، تو اس پر فرضِ عین ہوجاتا ہے، جیسے عام فرضِ کفایہ کا حکم ہے، اور نمازِ جنازہ کے فوت ہونے کی وجہ سے نفل نماز کو توڑ سکتے ہیں، لیکن بعد میں اس کی قضاء لازم ہے، سنت اور واجب کو نہیں توڑ سکتے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی