ایک طلاق رجعی کے بعد رجوع کرنا

Darul Ifta mix

ایک طلاق رجعی کے بعد رجوع کرنا

سوال

مفتی صاحب ! میں بلڈ پریشر کا مریض ہوں، ایسے وقت میں کہ جب میرا دماغ کام نہیں کررہا تھا،میں نے  اپنی بیوی کو ایک طلاق دی ، یہ معمول کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران میرے دماغ نے کام نہیں کیا اور طلاق دی ، میری بیوی بھی بلڈ پریشر کی مریض ہے ، میں اور میری بیوی  ہم دوبارہ  شرعی طریقے کے مطابق رجوع کرنا چاہتے ہیں ، ہماری راہنمائی فرمائیں۔

 

جواب

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ میں حالت مرض میں یا غصہ میں اگر طلاق دی جائے تو طلاق واقع ہوجاتی ہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں شوہر ، بیوی سے عدت ہی کے ایام میں زبان سے کہہ دے کہ  میں رجوع کر لیا ، یا وہ معاملہ کرے جو شوہر اور بیوی کے ساتھ  مخصوص ہے،ایسا کہنے سے یا کرنے سے نکاح قائم رہے گادوبارہ نکاح کی حاجت نہیں ہوگی،البتہ اب شوہر کو دو طلاقوں کا حق حاصل ہوگا۔اور اگر  ایام عدت گزر جائیں تو نکاح جدید لازم ہوگا اور اس کے بعد بھی شوہر کو فقط دو طلاقوں کا حق حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 169/86