بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

کھانے سے فارغ ہونے کی دعا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کھانا کھانے کے بعد کی دعا ”الحمدلله الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین“ ثابت ہے، یا ” وجعلنا من المسلمین“ ،یا دونوں طرح ثابت ہے؟ کس پر عمل کیا جائے؟

جواب

کھانا کھانے کے بعد کی دعا ”وجعلنا مسلمین“ بغیر ”من“ کے اضا فے کے کتب احادیث میں ذکر ہے،”من“ والی حدیث کسی بھی مستند کتاب میں نہیں مل سکی، لہٰذا”وجلعنا مسلمین“ والی حدیث پر عمل کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی