بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سید کو زکوۃ دینے کا حکم

سید کو زکوۃ دینے کا حکم

سوال

گزارش ہے کہ سید  صدقہ ،زکوٰۃ ،لے سکتے ہیں یا نہیں؟وضاحت فرمادیجئے۔

جواب

واضح رہے کہ سید کو صدقات واجبہ (زکوٰۃ ،صدقہ فطر ،نذر ،منت وغیرہ)دینا جائز نہیں،باقی نفلی صدقات اور ہدایا سید کو دینانہ صرف جائز بلکہ یہ بہت ثواب کا باعث ہے،اور آپ ﷺ سے محبت کی علامت ہے۔

لما في الهداية:

ولا تدفع إلى بني هاشم لقوله عليه الصلاة والسلام يا بني هاشم إن الله تعالى حرم عليكم غسالة الناس وأوساخهم وعوضكم منها بخمس الخمس بخلاف التطوع لأن المال ههنا كالماء يتدنس بإسقاط الفرض أما التطوع فبمنزلة التبرد بالماء  قال وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبدالمطلب ومواليهم         

(كتاب الزكاة،275،ط:البشرى)

ولا يدفع إلى بني هاشم ، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب كذا في الهداية............ هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم كذا في الكافي

(كتاب الزكاة،1412،رشيدية) فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 168/10