بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بیٹی کے لیے رکھے ہوئے زیورات پر زکوة

بیٹی کے لیے رکھے ہوئے زیورات پر زکوٰة

سوال

بیٹی کو جہیز میں دینے کے لیے والدین کے پاس جو سونا اور چاندی موجود ہے اس پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ اگر فرض ہے تو والدین پر یا لڑکی پر؟

جواب

  اگر والدین نے بیٹی کو زیورات کا مالک بنا دیا ہے اور بیٹی بالغہ ہے تو سال گزرنے کے بعد اس پر زکوٰة فرض ہے، اور اگر نابالغہ ہے تو اس پر زکوٰة فرض نہیں، بیٹی کو اگرمالک نہیں بنایا گیا ہے تو زیورات والدین کی ملکیت شمار ہوں گے اور والدین پر زکوٰة فرض ہوگی۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی